sab se avla va aala hamara nabi
سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی
سب سے بالا و وَالا ہمَارا نبی اپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی
دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا نبی بزمِ آخر کا شمع فَروزاں ہوا
نُورِ اوّل کا جلوہ ہمَارا نبی جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس
ہے وہ سلطانِ والا ہمَارا نبی بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمَارا نبی جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمَارا نبی عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں
سُوئے حق جب سدھارا ہمَارا نبی خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل
اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی حسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ مَلیحِ دِل آرا ہمَارا نبی ذِکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو
نمکین حسن والا ہمَارا نبی جس کی دو بُوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمَارا نبی جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
ان کا اُن کا تمہارا ہمَارا نبی قرنوں بدلی رَسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمَارا نبی کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمَارا نبی کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے
پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبی مُلکِ کونین میں اَنبیا تاجدار
تاجداروں کا آقا ہمَارا نبی لامکاں تک ...