Aye saba Mustafa se kah dena salam
اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں...!!!
اللہ اللہ حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں
چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں...!!!
اللہ اللہ حضور کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں...!!!
جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں...!!!
زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا
آپ کی گرد راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں...!!!
عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ
یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ...!!!
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں...!!!
اللھم صلى على سيدنا ومولانا محمد وعلى الہ واصحابه وبارک وسلم
صلوا على الحبیب
صلى الله تعالی على محمد
صلى الله علیہ وآلہ وسلم
ℳUℚTÃℛ ЅℋÂℋ:
اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
یاد کرتے ہیں تم کو شام وسحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ ونور کی باتیں
چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور ستارے سلام کہتے ہیں
اللہ اللہ حضور کے گیسُو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں
جب محمد کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے
لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں
زائرِ کعبہ تو مدینہ میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دیا
آپ کی گردِ راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑِ گیا مدینے کا
حاجیو مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول
آج محفل میں جتنے حاضر ہیں مل کے سارے سلام کہتے ہیں
Comments
Post a Comment