درد دل کر مجهے عطا یا رب

 درد دل کر مجهے عطا یا رب

دے میرے درد کی دوا یا رب


لاج رکھ لے گناہگاروں کی

نام رحمٰن ہے تیرا یا رب


عیب میرے نا کهول محشر میں

نام ستار ہے ترا یا رب


بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل

نام غفار ہے تیرا یا رب


بهول کر بهی نہ آئے یاد اپنی

میرے دل سے مجهے بهلا یا رب


میری آنکھیں میرے لیے ترسیں

مجھ سے ایسا مجهے چهپا یا رب


ٹیس کم ہو نہ درد الفت کی

دل تڑپتا رہے میرا یا رب


سبقت رحمتی اعلیٰ غضبی

تو نے جب سے سنا دیا یا رب


آسرا ہم گناہگاروں کا

اور مضبوط ہوگیا یا رب


تو نے میرے زلیل ہاتهوں میں

دامن مصطفیٰﷺ دیا یا رب


تو نے مجھ کو دی نعمت اسلام

ہهر جماعت میں لے لیا یا رب


کر دیا تو نے قدری مجھ کو

تیری قدرت کے میں فدا یا رب


ہو گا دنیا میں قبر و محشر میں

مجھ سے اچها معاملہ یا رب


مجهے ایسے عمل کی دے توفیق

کہ ہو راضی تیری رضا یا رب


ہر بهلے کی بهلائی کا صدقہ

اس برے کو بهی کر بهلا یا رب


مجهے دونوں جہاں کے غم سے بچا

شاد رکھ شاد دائماں یا رب


اہل سنت کی ہر جماعت ہر

ہر جگہ ہو تیری عطا یا رب


دشمنوں کے لیے ہدایت کی

تجھ سے کرتا ہو التجا یا رب


تو حسن کو اٹها حسن کر کے

ہو مع الاخیر خاتمہ یا رب


Comments

Popular posts from this blog

શબે બરાત ' મેં મગરીબ કી નમાઝ કે બાદ કે નવાફિલ

*वैलनटाइन डे Velentine day) का पस-ए-मंज़र और इस के नुक़्सानात