چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں

 ♻️چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں

♻️مصطفیٰﷺ غلاموں کی قسمتیں بدلتے ہیں


♻️نقش کر لے سینے پر نامِ سَرورِ دیںﷺ کا

♻️یہ وہ نام ہے جس سے سب عذاب ٹلتے ہیں


♻️صرف ساری دنیا میں وہ ہے کوچہِ احمدﷺ

♻️جس جگہ پہ ہم جیسے کھوٹے سکے چلتے ہیں


♻️آمنہ ؑ کے پالے کا ، کالی کملی والےﷺ کا

♻️جشن ہم مناتے ہیں ، جلنے والے جلتے ہیں


♻️ہم کو روز ملتا ہے صدقہ پیارے آقاﷺ کا

♻️مصطفیٰﷺ کے ٹکڑوں پہ خوش نصیب پلتے ہیں


♻️رحمتوں کی چادر سر پہ سائے چلتے ہیں

♻️مصطفیٰﷺ کے دیوانے گھر سے جب نکلتے ہیں


♻️ذکرِ شاہِ بطحٰیﷺ کو وِرد اب بنا لیجیے

♻️وہ ذکر جس سے غم خوشی میں ڈھلتے ہیں


♻️ان کو کیا ضرورت ہے عطر و مشک و عنبر کی

♻️خاک جو مدینے کی اپنے تن پہ ملتے ہیں


♻️مصطفیٰﷺ کے دیوانے کم کبھی نہیں ہوتے

♻️ایک چراغ بجھتا ہے سو چراغ جلتے ہیں


♻️سچ ہے غیر کا احسان وہ کبھی نہیں لیتے 

♻️اے علیم آقاﷺ کے ٹکڑوں پہ جو پلتے ہیں



Comments

Popular posts from this blog

Suhagrat shadi ki pahli rat ka islami tariqa

خدا کے فضل سے ہم پر سایہ غوثِ اعظم کا منقبت