tu shaah-e-KHoobaa.n, tu jaan-e-jaanaa.nhai chehra umm-ul-kitaab tera lyric in urdu

 

نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری، جواب تیرا


تُو سب سے اوّل، تُو سب سے آخر، ملا ہے حُسنِ دوام تجھ کو

ہے عمر لاکھوں برس کی تیری، مگر ہے تازہ شباب تیرا


ہے کتنا خُلقِ عظیم تیرا، ہے کتنا لطفِ عمیم تیرا

ہُوا نہ جاں کے بھی دُشمنوں پر، شہِ دو عالم! عتاب تیرا


ہو مُشک و عنبر یا بُوئے جنّت، نظر میں اُس کی ہیں بے حقیقت

مِلا ہے جس کو، مَلا ہے جس نے، پسینہ رشکِ گلاب تیرا


میں تیرے حُسنِ بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زُباں کے صدقے

بَرنگِ خوشبو دِلوں میں اُترا، ہے کتنا دِلکش خطاب تیرا


میں تیرے حُسنِ بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زُباں کے صدقے

جو نور بن کر دِلوں میں اُترا، ہے کتنا دِلکش خطاب تیرا


خُدا کی غیرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ہزار پردے

جہاں میں بن جاتے طور لاکھوں، جو اِک بھی اُٹھتا حجاب تیرا


خُدا کی قدرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ہزار پردے

جہاں میں لاکھوں ہی طور بنتے، جو اِک بھی اُٹھتا حجاب تیرا


ہے تُو بھی، صائم! عجیب انسان، جو روزِ محشر سے ہے ہراساں

ارے! تُو جن کی ہے نعت پڑھتا، وہی تو لیں گے حساب تیرا


ہے تُو بھی، صائم! عجیب انسان، جو خوفِ محشر سے ہے ہراساں

ارے! تُو جن کی ہے نعت پڑھتا، وہی رکھیں گے حجاب 

Comments

Popular posts from this blog

શબે બરાત ' મેં મગરીબ કી નમાઝ કે બાદ કે નવાફિલ

*वैलनटाइन डे Velentine day) का पस-ए-मंज़र और इस के नुक़्सानात