الٰہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

 الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے


مرے تن پہ غفلت کی چادر پڑی ہے

نحوست گناہوں ک چھائی ہوئی ہے


یہی بات ہم نے بڑوں سے سنی ہے

نہ ہو بندگی گر تو کیا زندگی ہے


اے ابر کرم آ برس جا برس جا

عجب آگ عصیاں کی مجھ میں لگی ہے


نہیں پاس حسنِ عمل میرے مولیٰ

نظر میری تیرے کرم پہ لگی ہے


عبید رضا نیکیوں سے ہے خالی

گناہوں میں حاصل اسے برتری ہے


لب مصطفی سے خدایا سنا دے

عبید رضا نا ر سے تو بری ہے

Comments

Popular posts from this blog

શબે બરાત ' મેં મગરીબ કી નમાઝ કે બાદ કે નવાફિલ

*वैलनटाइन डे Velentine day) का पस-ए-मंज़र और इस के नुक़्सानात