Posts

Rok leti he apki nisbat

 روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں  یہ کرم ہے حضور کا ہم پہ، آنے والے عذاب ٹلتے ہیں  اپنی اوقات صرف اتنی ہے کچھ نہیں بات صرف اتنی ہے  کل بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے تھے اب بھی ٹکڑوں پہ ان کے پلتے ہیں  وہ سمجھتے ہیں بولیاں سب کی وہی بھرتے ہیں جھولیاں سب کی  آو بازار مصطفیﷺ کو چلیں کھوٹے سکے وہیں پہ چلتے ہیں،  اب کوئی کیا ہمیں کرائے گا ہر سہارا گلے لگائے گا  ہم نے خود کو گرا دیا ہے وہاں، گرنے والے جہاں سنبھتے ہیں  دل کی حسرت وہ پوری فرمائیں اس طرح طیبہ مجھ کو بلوائیں  میرے مرشد یہ مجھ سے فرمائیں آو طیبہ نگر کو چلتے ہیں  ان کے دربار کے اجالے کی ر فعتیں ہیں بے نہاں خالد  یہ اجالے کبھی نہ سمٹیں گے یہ وہ سورج نہیں جو ڈھلتے ہیں

शैअल - लिल्लाह या अब्दुल कादिर

 शैअल - लिल्लाह या अब्दुल कादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  इधर भी निगाहे - करम ग़ौसे - आज़म  करो दूर रंजो - अलम ग़ौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  खिलाता पिलाता है रब्बे - दो आलम  तुझे दे के अपनी कसम गौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  मुझे ख़्वाब में आके जलवा दिख़ा दो  करो आज की शब करम गौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  तेरा हूँ मैं तेरा मेरे इस कहे का  सरे - हश्र रखना भरम ग़ौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  कहीं गिर न जाऊं , ख़ुदारा संभालो  मेरे डगमगाए क़दम ग़ौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर  साकिन अल - बग़दाद , या शैख़ अल - जीलानी  बहोत चुभ रहा है ख़ुदारा निकालो  मेरे दिल से तीरे - अलम ग़ौसे - आज़म  शैअल - लिल्लाह या अब्दुल क़ादिर...

Naat Lyrics Ya Nabi! Nazar-e-Karam Farmaana lyric in urdu

  یا نبی! نظرِ کرم فرمانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! زہرا پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلوانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! طیبہ نگر کے چندا! موری قسمت کو چمکاؤ کب سے نیناں ترس رہے ہیں، صورت تو دکھلاؤ دونوں جگت کے والی! موری نَیّا پار لگانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! آپ کی رحمت کا صدقہ ہے یہ عزت افزائی آپ سے تربیت لی ہم نے، ماں سے دعائیں پائیں حسن حسین کا نوکر ہم کو کہتا ہے زمانہ اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! آپ نے جس کو مولا بنایا، وہ میرا مولا ہو نس نس بولے "علی علی"، کچھ ایسا جام عطا ہو دیکھنے والے مجھ کو بولے "حیدر کا دیوانہ" اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! وقتِ نزع ہے، دید کو، آقا! ہیں یہ آنکھیں پیاسی حسنِ عمل کچھ پاس نہیں ہے، ہوں میں ارشدِ عاصی بخشش میری ہو جائے، بس ایک جھلک دکھلانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! یا نبی! نظرِ کرم فرمانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! زہرا پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلوانا اے حسنین کے نانا! اے حسنین کے نانا! آپ کے در کا ہوں میں بھکاری، آپ ہیں میرے داتا سارے رشتے ناتوں سے ہے پیارا اپنا ن...

اُن کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیے ہے

 اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیں  جس راہ چل گئے ہیں کُوچے بَسا دیے ہیں جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیں  جلتے بُجھا دیے ہیں روتے ہنسا دیے ہیں اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا تم نے تو چلتے پِھرتے مُردے جِلا دیے ہیں ان کے نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو جب یاد آگئے ہیں سب غم بُھلا دیے ہیں ہم سے فقیر بھی اب پھیری کو اُٹھتے ہوں گے اب تو غنی کے دَر پر بِستر جما دیے ہیں اَسرا میں گزرے جس دم بیڑے پہ قُدسیوں کے ہونے لگی سَلامی پرچَم جھکا دیے ہیں آنے دو یا ڈُبو دو اب تو تمہاری جانِب کَشتی تمہیں پہ چھوڑی لنگر اُٹھا دیے ہیں دُولہا سے اِتنا کہہ دو پیارے سُواری روکو مشکل میں ہیں براتی پُرخار بادیے ہیں اللہ کیا جہنّم اب بھی نہ سَرد ہوگا رو رو کے مصطفیٰ نے دریا بہا دیے ہیں میرے کریم سے گر قطرہ کِسی نے مانگا دریا بہا دیے ہیں دُر بے بہا دیے ہیں مُلکِ سُخَن کی شاہی تم کو رضاؔ مُسلَّم جس سَمْت آ گئے ہو سِکّے بٹھا دیے ہیں الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

Sarkar tawajju farmae

 🔹Sarkaar Tawajju Farmae 🔹 🔹حاضر ھے درِ دولت پہ گدا سرکار ﷺ توجہ فرمائیں 🔹محتاجِ نظر ہے حال میرا سرکار ﷺ توجہ فرمائیں 🔹میں کب آنے کے قابل تھا رحمت بے یہاں تک پہنچایا سرکار ﷺ پہ تن من جان فدا سرکار ﷺ توجہ فرمائیں 🔹میں کر کے ستم اپنی جاں پر قرآن سے جاؤں گا سن کر،  آیا ھوں بہت شرمندہ سا سرکار ﷺ توجہ فرمائیں 🔹آنسو آنسو ہیں فریادی اور،  عرضِ کرم ہچکی ہچکی درکن درکن دیتی ھے صدا سرکار ﷺ توجہ فرمائیں  🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷

Vahi rab he jisne tuj ko hamtan karam banaya naat sharif lyrics

 वही रब है जिसने तुजको हमतन करम बनाया हमें भीख मांगने को तेरा आस्तां बताया  तुझे हम्द है खुदाया ( २ )  तुम्ही हाकीमे बराया तुम्ही क़ासीमे अताया  तुम्ही दाफए बलाया तुम्ही शाफए खताया  कोई तुमसा कौन आया तुझे हम्द है खुदाया  वोह कुँवारी पाक मरयम वोह नफ़ख़तो फीहे कादम  हैं अजब निशाने आज़म मगर आमिना का जाया  वोही सबसे अफ़ज़ल आया तुझे हम्द है खुदाया  यही बोले सिदरा वाले चमने जहाँ के थाले  सभी मैंने छान डाले तेरे पाए का न पाया  तुझे यक ने यक बनाया तुझे हम्द है खुदाया  अरे ए खुदा के बन्दों कोई मेरे दिल को ढूंढो  मेरे पास था अभी तो अभी क्या हुआ खुदाया  न कोई गया न आया तुझे हम्द है खुदाया  हमें ए रज़ा तेरे दिल का पता चला बा मुश्किल  दरे रोज़े के मुक़ाबिल वो हमें नज़र तो आया  ये न पूछो कैसा पाया तुझे हम्द है खुदाया

तू कुजा मन कुजा

 तू कुजा मन कुजा तू अमीर इ हरम मैं फ़क़ीर इ अज़म  तेरे गुन और यह लब मैं तलब ही तलब  तू अता ही अता मैं खता ही खता  तू कुजा मन कुजा  इल्हाम जामा है तेरा  कुरान इमाम है तेरा  मिम्बर तेरा अर्शे बरी या रेहमतुल्लिल आलमीन  तू कुजा मन कुजा  तू हकीकत है मैं सिर्फ अहसास हु  तू समंदर मैं भटकी हुई प्यास हु  मेरा घर ख़ाक पर और तेरी रह गुज़र  सिदरतुल मुंतहा ...  तू कुजा मन कुजा  खैरुल बशर रुतबा तेरा  आवाज़े हक़ खुत्बा तेरा  आफ़ाक़ तेरे सामे'इन  या रेहमतुल्लिल आलमीन  तू कुजा मन कुजा  डगमगाउ जो हालत के सामने  आये तेरा तस्सुवर मेरे थामने  मेरी खुश किस्मती में तेरा उम्मती  तू जज़ा मै रिज़ा ...  तू कुजा मन कुजा  मेरा हर सांस तो खुं निचोड़े मेरा  तेरी रहमत मगर दिल न तोडे मेरा  कासा ए ज़ात हू तेरी खैरात हू तु सखी मे गदा ... तू कुजा मन कुजा ( ४ )  ए फिरीश्तो वो सूल्ताने मेअराज है  तुमजो देखोगे हैरान हो जाओगे  ज़ुल्फ तफ्सीर वल्लैल बन जाएगी  चेहरा क़ूर्आन सारा नज़र आए...

Tune batil ko mitaya ahmad raza تونے باطل کو مٹایا احمد رضا

 تُو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا  دین کا ڈنکا بجایا اے امام احمد رضا زور باطل کا، ضَلالت کا تھا جس دم ہند میں   تُو مجدِّد بن کے آیا اے امام احمد رضا اہلِ سنّت کا چمن سر سبز تھا شاداب تھا تازگی تُو اور لایا اے امام احمد رضا تُو نے باطل کو مٹا کر دین کو بخشی جِلا  سنّتوں کو پھر جِلایا اے امام احمد رضا اے امامِ اہلِ سنّت نائبِ شاہِ اُممﷺ! کیجئے ہم پر بھی سایہ اے امام احمد رضا علم کا چشمہ ہوا ہے مَوجزَن تحریر میں    جب قلم تُو نے اٹھایا اے امام احمد رضا حشر تک جاری رہے گا فیض مرشِد آپ کا  فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا ہے بدرگاہِ خداﷻ عطارِؔ عاجِز کی دعا  تجھ پہ ہو رحمت کا سایہ اے امام احمد رضا

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

 نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا ساتھ ہی منشیِ رحمت کا قلم دان گیا لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا میرے مولیٰ مِرے آقا ترے قربان گیا آہ وہ آنکھ کہ نا کامِ تمنّا ہی رہی ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا سر ہے وہ سر جو تِرے قدموں پہ قربان گیا اُنھیں جانا اُنھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام لِلہِ الْحَمْد میں دنیا سے مسلمان گیا اور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا اُف رے منکر یہ بڑھا جوشِ تعصّب آخر بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے تم نہیں چلتے رؔضا سارا تو سامان گیا حدائقِ بخشش

नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया

 नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया, साथ ही मुंशी-ए-रहमत का क़लमदान गया। ले ख़बर जल्द कि ग़ैरों की तरफ़ ध्यान गया, मेरे मौला, मेरे आका तेरे क़ुर्बान गया। नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया, उन्हें जाना, उन्हें माना, न रखा ग़ैर से काम, लिल्लाह, अल-हम्द, मैं दुनिया से मुसलमान गया। नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया, दिल है वो दिल जो तेरी याद से मामूर रहा, सर है वो सर जो तेरे क़दमों पे क़ुर्बान गया। नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया, आज ले उनकी पनाह, आज मदद माँग उनसे, फिर न मानेंगे क़यामत में अगर मान गया। नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया, जान-ओ-दिल, होश-ओ-ख़िरद सब तो मदीने पहुँचे, तुम नहीं चलते ‘रज़ा’, सारा तो सामान गया। नेंमतें बाँटता जिस सिम्त वो ज़ीशान गया,

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

 بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ کِیوں آنکھ مِلائی تِھی کیوں آگ لگائی تِھی اب رُخ کو چُھپا بیٹھے کر کے مُجھے دِیوانہ اِتنا تو کرم کرنا اے چِشمِ کریمانہ جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا دُنیا میں مُجھے اپنا جو تُم نے بنایا ہے محشر میں بِھِی کہہ دینا یہ ہے مرا دیوانہ جاناں تُجھے مِلنے کی تدبِیر یہ سوچِی ہے ہم دِل میں بنا لیں گے چھوٹا سا صنم خانہ میں ہوش حواس اپنے اِس بات پہ کھو بیٹھا تُو نے جو کہا ہنس کے یہ ہے میرا دیوانہ پینے کو تو پِی لُوں گا پر عَرض ذرّا سی ہے اجمیر کا ساقِی ہو بغداد کا میخانہ کیا لُطف ہو محشر میں شِکوے میں کیے جاوں وہ ہنس کے یہ فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ جِی چاہتا ہے تحفے میں بھِیجُوں اُنہیں آنکھیں درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانَہ بیدمؔ میری قِسمت میں سجدے ہیں اُسِی دّر کے چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ درِّ جَانَانَہ

ہو کرم سرکار اب تو ہو گئے غم بے شمار

 ہو کرم سرکار اب تو ہوگئے غم بے شمار جان و دل تم پر فدا اے دو جہاں کے تاجدار میں اکیلا اور مسائل زندگی کے بے شمار آپ کہی کچھ کیجیے نا اے شہِ عالی وفا جا رہا ہے قافلہ طیبہ نگر روتا ہوا میں رہا جاتا ہوں تنہا اے حبیبِ کردگار جلد پھر تم لو بلا اور سبز گنبد تو دکھا حاضری کی آرزو نے کردیا پھر بے قرار قافلے والوں سُنو یاد آئے تو میرا سلام عرض کرنا روتے روتے ہوسکے تو بار بار گنبدِ خضریٰ کے جلوے اور وہ افطاریاں  یاد آتی ہیں بہت رمضانِ طیبہ کی بہار غمزدہ یوں نہ ہوا ہوتا عبیدِ قادری اِس برس بھی دیکھتا گر سبز گنبد کی بہار

Khairul bashar par lakho salam

 خیر البشر پہ لاکھوں سلام لاکھوں درود اور لاکھوں سلام عرشِ بریں تک چرچا تیرا شمس و قمر ہیں صدقہ تیرا اے ماہِ کا مل حسنِ تمام خیر البشر پہ لاکھوں سلام رب کی خوشی ہے منشا تیرا منشائےرب ہے تیری رضا تیرا سخن ہے رب کا کلام خیر البشر پہ لاکھوں سلام روزِ ازل جو چمکا تھا نور محشر میں ہوگا اس کا ظہور اوّل سے آخر تیرا ہی نام خیر البشر پہ لاکھوں سلام جن و ملائک تیرے غلام سب سے سوا ہے تیرا مقام یٰسین و طٰہ تیرے ہی نام خیر البشر پہ لاکھوں سلام سب کو میّسر ہو یہ مقام پہنچیں مدینے بن کر غلام پڑھتے درود اور پڑھتے سلام خیر البشر پہ لاکھوں سلام تیری ثنا ہے میرا نصیب قربان تجھ پر جانِ ادیبؔ تجھ پر تصدّق عالم تمام خیر البشر پہ لاکھوں سلام *ﷺ💞ﷺ🌟ﷺ*

عید الفطر کی نماز کا طریقہ

 *عیدالفطر کی نماز کا طریقہ*   *پہلے نیت کریں ☽ نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عیدالفطر کی زائد چھ تکبیروں کے ساتھ منہ میرا کعبہ شریف کی طرف واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے. امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی. ⛤ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے   ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے   ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے اسكے بعد امام قرآت کرےگایعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گااور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی 🌹دوسری رکعت کے لئے اٹھتے ہی امام قرآت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے زائد تینوں تكبيریں ہوں گی ⛤پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے   ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے یہاں تک زائد تكبيریں مکمل ہوگئ. ☽ اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہہ کر رکوع میں جاینگے. ☽اور بس آگے کی...

نماز عید کا طریقہ

Image

The 99 Most Beautiful Names of Allah

The 99 Most Beautiful Names of Allah List of 99 Names of Allah with their Meanings and Benefits The list of 99 names of Allah are frequently found in the Jamiʿ at-Tirmidhi. However, You can still find them in other sources like Sahih Bukhari, Sahih Muslim, and Ibn Majah have distinct variations. Early scholars, like Jaʿfar al-Sadiq, Sufyan ibn ‘Uyaynah, and Ibn Hajar, also published lists. No. Name Transliteration Meaning Benefits 1 ٱلرَّحْمَٰنُ Ar-Rahmaan The Most or Entirely Merciful Enhances memory and awareness, relieves burdens. 2 ٱلرَّحِيمُ Ar-Raheem The Bestower of Mercy Ensures safety from tribulation, gains benevolence of others. 3 ٱلْمَلِكُ Al-Malik The King and Owner of Dominion Brings wealth. 4 ٱلْقُدُّوسُ Al-Quddus The Absolutely Pure Keeps away agitation. 5 ٱلسَّلَامُ As-Salaam The Perfection and Giver of Peace Restores health and provides safety. 6 ٱلْمُؤْمِنُ Al-Mu’min The One Who gives Emaan and Security Provides protection from anguish. 7 ٱلْمُهَيْمِنُ Al-Muhaymin Th...

الوداع ماہ رمضان naat lyrics

  الوداع الوداع ماہ رمضان قلب عاشق ہے اب پارہ پارہ الوداع الوداع ماہ رمضان کلفت ہجر و فرقت نے مارا الوداع الوداع ماہ رمضان تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا اور ذوق عبادت بڑھا تھا آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ الوداع الوداع ماہ رمضان تیری آمد یہ جو خوش ہو رخصت پر کرے غم ملے اس کو جنت یہ حدیث مبارک میں آیا الوداع الوداع ماہ رمضان مسجدوں میں بہار آگئی تھی جوق در جوق آتے نمازی ہو گیا کم نمازوں کا جذبہ الوداع الوداع ماہ رمضان بزم افطار سجتی تھی کسی ! خوب سحری کی رونق بھی ہوتی سب سماں ہوگیا سونا سونا الوداع الوداع ماہ رمضان تیرے دیوانے اب رو رہے ہیں مضطرب سب کے سب ہورہے ہیں ہائے اب وقت رخصت ہے آیا الوداع الوداع ماہ رمضان تیرا غم سب کو تڑپا رہا ہے آتش، شوق بھڑکا رہا ہے پھٹ رہا ہے ترے غم میں سینہ الوداع الوداع ماہ رمضان یاد رمضان کی تڑپا رہی ہے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے کہہ رہا ہے یہ ہر ایک قطرہ الوداع الوداع ماہ رمضان دل کے ٹکڑے ہوئے جارہے ہیں تیرے عاشق مرے جارہے ہیں رو رو کہتا ہے ہر اک بچارہ الوداع الوداع ماہ رمضان حسرتا ماہ رمضان کی رخصت قلب عشاق پر ہے قیامت کون دے گا انہیں اب دلاسہ الوداع الوداع...

tu shaah-e-KHoobaa.n, tu jaan-e-jaanaa.nhai chehra umm-ul-kitaab tera lyric in urdu

  نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری، جواب تیرا تُو سب سے اوّل، تُو سب سے آخر، ملا ہے حُسنِ دوام تجھ کو ہے عمر لاکھوں برس کی تیری، مگر ہے تازہ شباب تیرا ہے کتنا خُلقِ عظیم تیرا، ہے کتنا لطفِ عمیم تیرا ہُوا نہ جاں کے بھی دُشمنوں پر، شہِ دو عالم! عتاب تیرا ہو مُشک و عنبر یا بُوئے جنّت، نظر میں اُس کی ہیں بے حقیقت مِلا ہے جس کو، مَلا ہے جس نے، پسینہ رشکِ گلاب تیرا میں تیرے حُسنِ بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زُباں کے صدقے بَرنگِ خوشبو دِلوں میں اُترا، ہے کتنا دِلکش خطاب تیرا میں تیرے حُسنِ بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زُباں کے صدقے جو نور بن کر دِلوں میں اُترا، ہے کتنا دِلکش خطاب تیرا خُدا کی غیرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ہزار پردے جہاں میں بن جاتے طور لاکھوں، جو اِک بھی اُٹھتا حجاب تیرا خُدا کی قدرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ہزار پردے جہاں میں لاکھوں ہی طور بنتے، جو اِک بھی اُٹھتا حجاب تیرا ہے تُو بھی، صائم! عجیب انسان، جو روزِ محشر سے ہے ہراساں ارے! تُو جن کی ہے نعت پڑھتا، وہی تو لیں گے حساب تیرا ہے تُو بھی، صائم! عجیب انسان، جو خوفِ محشر سے ہے ہراساں ارے! تُو جن کی ہے نعت پڑھت...

Wohi Rab hai jis ne tujh ko hama-tan karam banaya lyric in urdu

  وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا ہمیں بھیک مانگنے کو تیرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خُدایا تم ہی حاکمِ برایا، تم ہی قاسمِ عطایا تم ہی دافعِ بلایا، تم ہی شافیِ خطایا کوئی تم سا کون آیا وہ کنواری پاک مریم، وہ "نفختُ فیہ" کا دم ہے عجب نشانے اعظم مگر آمنہ کا جایا وہی سب سے افضل آیا یہی بولے سدرہ والے، چمنِ جہاں کے تھالے سبھی میں نے چھان ڈالے، تیرے پائے کا نہ پایا تجھے یک نے یک بنایا "فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ"، یہ ملا ہے تم کو منصب جو گدا بنا چکے اب اٹھو وقتِ بخشش آیا کرو قسمتِ عطایا "وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَبْ"، کرو عرض سب کے مطلب کہ تم ہی کو تکتے ہیں سب، کرو اُن پر اپنا سایہ بنو شافیِ خطایا ارے اے خُدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو میرے پاس تھا ابھی تو، ابھی کیا ہوا خُدایا نہ کوئی گیا نہ آیا ہمیں اے رضا! تیرے دل کا پتا چلا بمشکل درِ روضہ کے مقابل، وہ ہمیں نظر تو آیا یہ نہ پوچھ کیسا پایا کبھی خندہ زیرِ لب ہے، کبھی گریہ ساری شب ہے کبھی غم، کبھی طرب ہے، نہ سبب سمجھ میں آیا نہ اُسی نے کچھ بتایا کبھی خاک پر پڑا ہے، سرِ چرخ زیرِ پا ہے کبھی پیشِ در کھڑا ہ...

हम ने आँखों से देखा नहीं है मगर उन की तस्वीर सीने में मौजूद है | उन का जल्वा तो सीने में मौजूद है / Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Unki Tasweer Seene Mein Maujood Hai | Un Ka Jalwa To Seene Mein Maujood Hai

 हम ने आँखों से देखा नहीं है मगर उन की तस्वीर सीने में मौजूद है जिस ने ला कर कलाम-ए-इलाही दिया वो मुहम्मद मदीने में मौजूद है हम ने आँखों से देखा नहीं है मगर उन का जल्वा तो सीने में मौजूद है जिस ने ला कर कलाम-ए-इलाही दिया वो मुहम्मद मदीने में मौजूद है फूल खिलते हैं पढ़ पढ़ के सल्ले-'अला झूम कर कह रही है ये बाद-ए-सबा ऐसी ख़ुश्बू चमन के गुलों में कहाँ ! जो नबी के पसीने में मौजूद है हम ने माना कि जन्नत बहुत है हसीं छोड़ कर हम मदीना न जाएँ कहीं यूँ तो जन्नत में सब है मदीना नहीं और जन्नत मदीने में मौजूद है छोड़ना तेरा तयबा गवारा नहीं सारी दुनिया में ऐसा नज़ारा नहीं ऐसा मंज़र ज़माने में देखा नहीं जैसा मंज़र मदीने में मौजूद है बेसहारों को सीने से चिमटा लिया  जिसने जो मांगा उसको अता कर करदीया‌ वोह फकीरों के अफसर शहे अंबिया वोह मुहम्मद मदीने में मौजुद हैं   ना'त-ख़्वाँ: महमूद जे. हाफ़िज़ कामरान क़ादरी अलीशा कियानी Surah Mulk in Hindi ham ne aankho.n se dekha nahin hai magar un ki tasweer seene me.n maujood hai jis ne laa kar kalaam-e-ilaahi diya wo muhammad madine me.n maujood hai ham ne aankho...

Wara Fana Laka Zikrak Naat Lyrics

 Teri khushboo meri chadar Tere tewar mera zewar Tera shewa mera maslak Wara Fana Laka Zikrak Mai adhura tu mukammal Mai shikasta tu musalsal Mai sukhanwar tu Paiambar Mera maqtab tera ek pal Wara Fana Laka Zikrak Teri jhumbish mera khama Tera nukhta mera naama Teri midhat meri boli Tu khazana mai hu jholi Tera saya meri maya Wara Fana Laka Zikrak Tera jhoka meri dholi Tera rasta mera haadi Teri yaade meri waadi Tere zarre mere deepak Wara Fana Laka Zikrak Mein hu qatra tu samandar Meri duniya tere andar Sage daata mera Naata Na Wali hu na qalandar Tere saaye me khade hai Tere kadmo me pade hai Mere jaise toh bade hai Koi tujh sa nahi beshak Wa Rafan Laka Zikrak Tere dam se Dil e Mena Kabhi faran kabhi seena Na ho fir kyu teri khatir Mera marna mera jeena Yeh zameen bhi ho falak si Nazar aaye jo dhanak si Tere dar se meri chatak Wara Fana Laka Zikrak Meri sonche hu sawaali Mera lehja ho Bilali Shab e tiran kare tiran Mere dil bhi ho visaali Tera maktab ho mera fun Rahe Ujla mera d...

Subha Taibah Me Hui Bat'ta Hain Baada Noor Ka lyric in hindi

 सुबह़ तैबा में हुई बंटता है बादा नूर का सदक़ा लेने नूर का आया है तारा नूर का बाग़-ए-तैबा में सुहाना फूल फूला नूर का मस्त बू हैं बुलबुले पढ़ती हैं कलमा नूर का बारहवीं के चाँद का मुजरा है सज्दा नूर का बारह बुर्जों से झुका एक-एक सितारा नूर का उनके क़स्र-ए-क़द्र से खुल्द एक कमरा नूर का सिद्रा पाई बाग़ में नन्हा सा पौधा नूर का अर्श भी, फिरदौस भी, उस शाह-ए-वाला नूर का ये मुसग़मा बुर्ज, वो मुस्कुये आला नूर का आई बिद'अत, छाई ज़ुल्मत, रंग बदला नूर का माह-ए-सुन्नत, मेह्र-ए-तलअ़त, ले ले बदला नूर का तेरे ही माथे रहा ऐ जान, सेहरा नूर का बख़्त जागा नूर का, चमका सितारा नूर का मैं ग़दा, तू बादशाह, भर दे प्याला नूर का नूर दिन दूना तेरा, दे डाल सदक़ा नूर का तेरी ही जानिब है पाँचों वक्त सज्दा नूर का रुख़ है क़िबला नूर का, अब्रू है काबा नूर का पुश्त पर ढलक़ा सर-ए-अनवर से शिमला नूर का देखें मूसा, तूर से उतरा सहीफ़ा नूर का पेच करता है फ़िदा होने को लम्हा नूर का गिर्द-ए-सَر फिरने को बनता है इमामा नूर का क्या बना नाम-ए-ख़ुदा, असरा का दूल्हा नूर का सर पे सेहरा नूर का, बَر में शहाना नूर का वस्फ़-ए-रुख़ में...

صلوۃ التسبیح کی نماز

Image

Aqa lelo salam ab hamara. Salam

 صبا تو مدینے جا کر کہنا خدارا آقا لے لو سلام اب ہمارا غم سے ہیں ٹوٹے ہووے ظلموں سے لوٹے ہووے مدت ہوئی یا نبی قسمت کو رُوٹھے ہووے روزِ محشر اُمتی کا آپ ہی سہارا آقا لے لو سلام اب ہمارا چاند کے ٹکڑے کئے پیڑوں نے سجدے کیے سورج پلٹ آ گیا یہ معجزے آپ کے اُمتی کیا خود خُدا بھی مدح خواہ تمہارا آقا لے لو سلام اب ہمارا دن رات روتی ہے یہ اُمت تمہارے لیے ہو جائے نذرِ کرم آقا ہمارے لیے طیبہ کی اُن گلیوں کا کب ہوگا نظارہ آقا لے لو سلام اب ہمارا سب انبیاء کے امام تُم پر ہو لاکھوں سلام روضہ پہ آئے مجید کہتا ہے یہ صبح و شام زندگی میں آس کا نا ٹوٹے ستارہ آقا لے لو سلام اب ہمارا صبا تو مدینے جا کر کہنا خدارا

alvida mahe ramzan

Image

Bank se loan Lena kaisa hindi

 - 📚बैंक से लोन लेना कैसा📚 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ सवाल .......... बैंक से लोन लेना कैसा है? मुफ़्तियान किराम की बारगा ह्-ए-में अर्ज़ की क़ुरआन वहदेस की रोशनी में जवाब इनायत फ़रमाएं बड़ा करम होगा अलमस्तफ़ती मुहम्मद मुजस्सम उल-क़ादरी ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ जवाब .......... ऊला तो काफ़िरों की तीन किस्में हैं ज़मी, मुस्तामिन, और हर्बी ज़मी वे काफ़िर हैं जो दार उल-इस्लाम में रहते हूँ और बादशाए इस्लाम ने उनकी जान-ओ-माल की हिफ़ाज़त अपने ज़िम्मे लिया हो और मुस्तामिन वे काफ़िर हैं कि कुछ दिनों के लिए अमान लेकर दार उल-इस्लाम में अगुए हूँ और ज़ाहिर है कि हिन्दोस्तान के कुफ़्फ़ार ना तो ज़मी है और ना मुस्तामिन बल्कि वे तीसरी कसम यानी काफ़िर हर्बी हैं जैसा कि रईस अलफ़केआ हज़रत मिला जीवन रहम अलल्ले अलैहि तहरीर फ़रमाते हैं इन ेम अलाहरबी विम्मा यअकलेआ इल्ला अलालमोनि (तफ़सीरात अहमद ये स300 ) और यहां हिन्दोस्तान में हुकूमत काफ़िरों की है। और मुस्लमान-ओ-काफ़िर के दरमयान सूद नहीं जैसा कि हदीस शरीफ़ में है "ला रुबा बैन अलमसलम वालहरबी फ़ीदार अल-हर्ब औरदार अल-हर्ब की क़ैद वाक़ई है ना कि अहितराज़ी लीज़ा यहां की हुकूमत के बैंकों से नफ़ा लेना जायज़...

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا منقبت

 واہ کیاجُود و کرم ہے شَہِ بَطْحا تیرا نہیں ُسنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا  تارے کِھلتے ہیں َ َسخا کے وہ ہے ذَرّہ تیرا فیض ہے یا شَہِ تسنیم نِرالا تیرا  آپ پیاسوں کے تَجَسُّس میں ہے دریا تیرا اَغنیا پلتے ہیں دَر سے وہ ہے باڑا تیرا  اَصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رَستا تیرا فرش والے تِری شوکت کا عُلو کیا جانیں  خُسروا عرش پہ اُڑتا ہے پَھریرا تیرا آسماں خوان، زمیں خوان، زمانہ مہمان  صاحبِ خانہ لقب کس کا ہے تیرا تیرا میں تو مالِک ہی کہوں گا کہ ہو مالِک کے حبیب یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں  کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا بحر سائل کا ہوں سائل نہ کنوئیں کا پیاسا  خود بجھا جائے کلیجا مِرا چھینٹا تیرا چور حاکم سے چھپا کرتے ہیں یاں اس کے خلاف تیرے دامن میں چُھپے چور انوکھا تیرا ❤ آنکھیں ٹھنڈی ہوں جگر تازے ہوں جانیں سیراب سچّے سورج وہ دِل آرا ہے اُجالا تیرا دِل عبث خوف سے پتّا سا اُڑا جاتا ہے  پلّہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرا ایک میں کیا مِرے عِصیاں کی حقیقت کت...

Bank se load Lena kaisa

 - 📚بینک سے لون لینا کیسا؟📚 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ سوال ..........: بینک سے لون لینا کیسا ہے؟ مفتیان کرام کی بارگاہِ میں عرض کی قرآن وحديث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بڑا کرم ہوگا المستفتی : محمد مجسم القادری  ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖  جواب ..........: اولا تو کافروں کی تین قسمیں ہیں ذمی، مستامن، اور حربی۔ ذمی وه کافر ہیں جو دارالاسلام میں رہتے ہوں اور بادشاه اسلام نے ان کی جان و مال کی حفاظت اپنے ذمے لیا ہو اور مستامن وه کافر ہیں کہ کچھ دنوں کے لیے امان لے کر دارالاسلام میں اگئے ہوں اور ظاہر ہے کہ ہندوستان کے کفار نہ تو ذمی ہے اور نا مستامن بلکہ وه تیسری قسم یعنی کافر حربی ہیں جیسا کہ رئیس الفقها حضرت ملا جیون رحمة الله علیہ تحریر فرماتے ہیں " ان هم الاحربى وما يعقلها الا العالمون " (تفسیرات احمدیه ص300 ) اور یہاں ہندوستان میں حکومت کافروں کی ہے۔ اور مسلمان و کافر کے درمیان سود نہیں جیسا کہ حدیث شریف میں ہے "لا ربا بین المسلم والحربی فی دار الحرب" اور دار الحرب کی قید واقعی ہے نہ کہ احترازی لهذا یہاں کی حکومت کے بینکوں سے نفع لینا جائز ہے لیکن اس کو دینا جائز نہیں ہاں اگر تھوڑا نفع ...

Ahle Nazar ki aankh ka Tara ali ali

 اہل نظر کی آنکھ کا تارا علی علی اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی اک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن جب سے ہوا ہے ورد ہمارا علی علی دنیا میں سب سے اعلی گھرانے کے نور ہو اس واسطے ہے نام تمہارا علی علی اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی

Handwriting behtar banane ke liye vazifa

 Handwriting behtareen banane ke liye ye amal rozanakarein. pen par awwal aakhir durud sharif padh kar surah qalam para 29 ayat 1aur2  ن و القلم وما ىسطرون 11martaba padh kar dam karein ان شاء الله handwriting bohot achchi hojayegi.

چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں

 ♻️چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں ♻️مصطفیٰﷺ غلاموں کی قسمتیں بدلتے ہیں ♻️نقش کر لے سینے پر نامِ سَرورِ دیںﷺ کا ♻️یہ وہ نام ہے جس سے سب عذاب ٹلتے ہیں ♻️صرف ساری دنیا میں وہ ہے کوچہِ احمدﷺ ♻️جس جگہ پہ ہم جیسے کھوٹے سکے چلتے ہیں ♻️آمنہ ؑ کے پالے کا ، کالی کملی والےﷺ کا ♻️جشن ہم مناتے ہیں ، جلنے والے جلتے ہیں ♻️ہم کو روز ملتا ہے صدقہ پیارے آقاﷺ کا ♻️مصطفیٰﷺ کے ٹکڑوں پہ خوش نصیب پلتے ہیں ♻️رحمتوں کی چادر سر پہ سائے چلتے ہیں ♻️مصطفیٰﷺ کے دیوانے گھر سے جب نکلتے ہیں ♻️ذکرِ شاہِ بطحٰیﷺ کو وِرد اب بنا لیجیے ♻️وہ ذکر جس سے غم خوشی میں ڈھلتے ہیں ♻️ان کو کیا ضرورت ہے عطر و مشک و عنبر کی ♻️خاک جو مدینے کی اپنے تن پہ ملتے ہیں ♻️مصطفیٰﷺ کے دیوانے کم کبھی نہیں ہوتے ♻️ایک چراغ بجھتا ہے سو چراغ جلتے ہیں ♻️سچ ہے غیر کا احسان وہ کبھی نہیں لیتے  ♻️اے علیم آقاﷺ کے ٹکڑوں پہ جو پلتے ہیں

اذن طیبہ مجھے سرکار مدینہ دے دو

 اذن طیبہ مجھے سرکار مدینہ دے دو لے چلے مجھ کو جو طیبہ وہ سفینہ دے دو یاد طیبہ میں تڑپنے کا قرینہ دے دو چشم ترسوز جگر شاہ مدینہ دے دو چار یاروں . . کاتمہیں واسطہ دیتا ہوں شاہ چار یاروں . . کاتمہیں واسطہ دیتا ہوں شاہ اپنا غم مجھ کو شہنشاہ مدینہ دے دو صدقہ شہزادی کونین کا پیارے آقا  مجھ کو دے دو میرے سرکار مدینہ دے دو وقت آخر ہے . . چلی جان رسول اکرم ایک جھلک اےمیرے سلطان مدینہ دے دو ایک جھلک اےمیرے سلطان مدینہ دے دو صدقہ شہزادی کونین کا پیارے آقا مجھ کو دے دو میرے سرکار مدینہ دے دو کثرت مال کی آفت سے بچا کر آقا اپنے عطار کو الفت کا خزینہ دے دو اذن طیبہ اذن طیبہ مجھے سرکار مدینہ دے دو لے چلے مجھ کو جو طیبہ وہ سفینہ دے دو آمین اللھم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم  ✿◕‿★★★.★★★‿◕✿◕ *صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب - صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد

sure kavsar ka amal

Image

hasid se bachne ke liye

Image

Madine ka Safar he aur me namdida namdida

 مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ  جبیں افسردہ افسردہ قدم لغزیدہ لغزیدہ  چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ  نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ  کسی کے ہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ  کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ  کہاں میں اور کہاں اس روضہ اقدس کا نظارہ  نظر اس سمت اٹھتی ہے مگر دزدیدہ دزدیدہ  غلامانِ محمد دور سے پہچانے جاتے ہیں  دلِ گرویدہ گرویدہ سرِ شوریدہ شوریدہ  مدینے جا کے ہم سمجھے تقدس کس کو کہتے ہیں  ہوا پاکیزہ پاکیزہ فضا سنجیدہ سنجیدہ  بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے  مدینہ ہم نے دیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ  وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر  فراقِ طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ  مدینے کا سفر ہے اور میں نمدیدہ نمدیدہ  جبیں افسرہ افسردہ قدم لرزیدہ لرزیدہ 

Kab gunaho se kanara me karuga ya rab

*کب گناہوں سے کَنارا میں کروں گا یارب!* *نیک کباےمِرےاللہ!بنوںگایا رب!* *کب گناہوں کے مَرض سے میں شِفا پاؤں گا* *کب میں بیمار، مدینے کا بنوں گا یارب!* *گر ترے پیارے کا جلوہ نہ رہا پیشِ نظر* *سختیاں نَزع کی کیوں کر میں سہوں گا یارب!* *نَزع کے وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھا* *تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یارب!* *قبر میں گر نہ محمدﷺ کے نظارے ہوں گے* *حشر تک کیسے میں پھر تنہا رہوں گا یارب!* *ڈنک مچھر کا سَہا جاتا نہیں، کیسے میں پھر* *قبر میں بچھّو کے ڈنک آہ سہوں گا یارب!* *گُھپ اندھیرے کا بھی وَحشت کا بسیرا ہوگا* *قبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یارب!* *گر کفن پھاڑ کے سانپوں نے جمایا قبضہ* *ہائے بربادی! کہاں جا کے چھپوں گا یارب!* *ہائے! معمولی سی گرمی بھی سہی جاتی نہیں*  *گرمیِ حَشر میں پھر کیسے سہوں گا یارب!* *آج بنتا ہوں مُعزَّز جو کھلے حشر میں عیب* *آہ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یارب!* *پُل صِراط آہ! ہے تلوار کی بھی دھار سے تیز* *کس طرح سے میں اسے پار کروں گا یارب!* *قبر محبوب کے جلووں سے بسا دے مالِک* *یہ کرم کر دے تو میں شاد رہوں گا یارب!* *گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی* *ہائے...

jadu va Sahar ka tod

Image
The major topics of the Quran how many surah in quran Daily Duas for Ramadan qurani duain how many surahs are in the Quran

Zindagi yad madine me guzari sari naat lyrics

 زندگی یادِ مدینہ میں گزاری ساری  عمر بھر کی یہ کمائی ہے ہماری ساری غیر دیکھا ہے نہ غیروں کی نظر دیکھی ہے میری نظروں نے فقط تیری نظر دیکھی ہے زندگی یادِ مدینہ میں گزاری ساری بچپن میں پہلے دن سے محمد لیا تھا نام ہے میریاں حمداں نعتاں توں بہت اونچا مقام محمد دا میں اپنے شعر سجانا واں  لے لے کے نام محمد دا محمد ایک دریا ہے دو عالم ان کی موجیں ہیں غریق بحر عرفاں ہو تو تب یہ ماجرا ہوگا  محمد سر وحدت ہیں کوئی رمز ان کی کیا جانیں شریعت میں تو بندہ ہیں حقیقت میں خدا جانیں بچپن میں پہلے دن سے محمد لیا تھا نام اس دن سے آج تک میرے منہ میں مٹھاس ہے میرے آباء کے بھی آباء تھے اسی در کے غلام اس حوالے سے میں نوکر ہوں پرانا ان کا  زندگی یادِ مدینہ میں گزاری ساری ہر نبی نور محمد سے ہوا ہے پیدا اسی دریا سے یہ نہریں ہوئیں جاری ساری  دیکھ کر خُلدِ بریں دل نے کہا یہ فوراً  کس نے تصویر مدینے کی اتاری ساری ایسا اللہ نے سلطان بنایا تجھ کو  رب کی مخلوق ہوئی تیری بھکاری ساری خلق تو جرم کرے اور خدا فضل کرے حق تو یوں ہے کہ یہ خاطر ہے تمہاری ساری تم بنا دوگے قیامت میں تو بن جا...

Jo ho chuka he jo hoga huzur jante he

 جو ہو چکا ہے جو ہو گاحضورﷺجانتے ہیں تیری عطا سے خدایا حضورﷺجانتے ہیں خدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا  کہ جانتے تھے صحابہ حضورﷺجانتے ہیں منافقوں کا عقیدہ وہ غیب دان نہیں  اور صحابیوں کا عقیدہ حضورﷺجانتے ہیں اے علمِ غیب کے منکر خدا کو دیکھا ہے ۔۔۔۔۔۔؟ تجھے بھی کہنا پڑے گا حضورﷺجانتے ہیں خبر بھی ہے کہ خبر سب کی ہے انہیں کب سے  کہ جب نہ اب تھا نہ کب تھا حضورﷺجانتے ہیں ہے اُن کے ہاتھ میں کیا کیا تجھے خبر نہ مجھے خُدا نے کتنا نوازا حضورﷺجانتے ہیں وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوئے کہاں سے کس نے پُکارا حضورﷺجانتے ہیں اسی لئے تو سُلایا ہے اپنے پہلو میں کہ یارِغار کا رُتبہ حضورﷺجانتے ہیں عُمرنے تَن سے جُدا کر دیا تھا سر جسکا  وہ اپنا ہے کہ پرایا حضورﷺجانتے ہیں نبی ﷺکا فیصلہ نہ مان کر وہ جاں سے گیا مِزاج عُمر کا ہے کیسا حضورﷺجانتے ہیں وہی ہیں پیکرِ شرم و حیا ذالنورین مقام اُن کی حیا کا حضورﷺجانتے ہیں ہیں جس کے مولا حضور اُس کے ہیں علی مولا  ابو تُراب کا رتبہ حضورﷺجانتے ہیں  یہ خود شہید ہیں بیٹے نواسے پوتے شہید علی کی شانِ یگانہ حضورﷺجانتے ہیں می...

Aakhri vaqt me kiya ronaqe dunya dekhu

 آخری وقت میں کیا رونقِ دنیا دیکھوں اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں از اُفق تا بہ اُفق ایک ہی جلوہ دیکھوں جس طرف آنکھ اٹھے روضئہ والا دیکھوں عاقبت میری سنور جائے جو طیبہ دیکھوں دستِ امروز میں آئینہ فردا دیکھوں میں کہاں ہوں ، یہ سمجھ لوں تو اٹھاؤں نظریں دل سنبھل جائے تو میں جانبِ خضرا دیکھوں میں نے جن آنکھوں سے دیکھا ہے کبھی شہرِ نبی اور ان آنکھوں سے اب کیا کوئی جلوہ دیکھوں بعد رحلت بھی جو سرکار کو محبوب رہا اب ان آنکھوں سے میں خوش بخت وہ حجرہ دیکھوں فقر و فاقہ ہی رہا جس کے مکینوں کا نصیب چشمِ عبرت سے میں وہ مسکنِ زہرا دیکھوں جالیاں دیکھوں کے دیوار و در و بامِ حرم اپنی معذور نگاہوں سے میں کیا کیا دیکھوں میرے مولا مری آنکھیں مجھے واپس کر دے  تاکہ اس بار میں جی بھر کے مدینہ دیکھوں جن گلی کوچوں سے گزرے ہیں کبھی میرے حضور ان میں تا حدِ نظر نقشِ کفِ پا دیکھوں تاکہ آنکھوں کا بھی احسان اٹھانا نہ پڑے قلب خود آئینہ بن جائے میں اتنا دیکھوں کاش اقبالؔ یوں ہی عمر بسر ہو میری صبح کعبے میں ہو اور شام کو طیبہ دیکھوں

اے شہنشاہِ مدینہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام

 اے شہنشاہِ مدینہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  زینتِ عرشِ مُعلّٰی اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام رَبِّ ھَبْ ِلیْ اُمَّتِیْ کہتے ہوئے پیدا ہوئے  حق نے فرمایا کہ بخشا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر دُرود  کیوں نہ ہو پھر وِرد اپنا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود   ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گر گئے  جھوم کر کہتا تھا کعبہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سر جھکا کر بااَدب عشقِ رَسُوْلُ اللہ میں   کہہ رہا تھاہر ستارہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں   گل کھلا باغِ اَحَدکا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں وہ سنی ہوں جمیلؔ قادری مرنے کے بعد  میرا لاشہ بھی کہے گا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام

مدینہ چھوڑ کر اب آپکا دیوانہ نہ جائےگا

 مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  جمال یار کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا  بڑی مشکل سے آیا ہے پلٹ کر اپنے مرکز پر  مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  یہ مانا خلد بھی ہے دل بہلنے کی جگہ لیکن مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  نشیمن باب نہ ہے شاخ طوبہ پر مقدر گا  مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  جو آنا ہے تو خد آئے عجل عمرِ ابد لیکرر مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  ٹھکانہ مل گیا ہے فاتحِ محشر کے دامن میں  مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  فرازِ عرش سے اب کون اترے فرشِ گیتی پر  مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  دو عالم کی امیدوں سے کہو مایوس ہو جائے  مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا  میرے سرکار آکر نقش کردو اب کفِ پا کو دلِ بیمار کا رہ رہ کے گھبرانہ نہ جائے گا  پہنچ جائے گا ان کا نام لے کر خلد میں ارشد  کہیں دامن صحیح نازِ غلامانہ نہ جائے گا 🌺صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب📿صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّدﷺ      💖صَلَّى اللّٰ...

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

 یارب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں اس شمع دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں 🤲😔 عالم کی آرزو کا افسانہ بن کے جاؤں اور اپنی حسرتوں کا نذرانہ بن کے جاؤں 🤲😔 جُز ان کی آرزو کے کوئی نہ مدّ عا ہو دنیا کی ہر طلب سے بیگانہ بن کے جاؤں۔ 😭 ہرگام ایک سجدہ ہر گام یا محمدﷺ اس شان اس ادا کا مستانہ بن کے جاوں❤️♥️ لب پہ درود جاری دل پر سرور طاری اپنی حقیقوں کا افسانہ بن کے جاؤں بہزاد میرا عالم سمجھے گا کیا زمانہ ہے فہم کا تقاضا دیوانہ بن کے جاؤں🤲❤️ 💞صلی اللّٰہ علیہ وآله وسلم 💞

Tanam farsuda naat with tarjama

 تنم فرسودہ جاں پارہ ، ز ہجراں ، یا رسول اللہ دِلم پژمردہ آوارہ ، زِ عصیاں ، یا رسول اللہ ( یا رسول اللہ آپ کی جدائی میں میرا جسم بے کار اور جاں پارہ پارہ ہو گئی ہے ۔ گناہوں کی وجہ سے دل نیم مردہ اور آورہ ہو گیا ہے ) چوں سوئے من گذر آری ، منِ مسکیں زِ ناداری فدائے نقشِ نعلینت ، کنم جاں ، یا رسول اللہ ( یا رسول اللہ اگر کبھی آپ میرے جانب قدم رنجہ فرمائیں تو میں غریب و ناتواں ۔ آپ کی جوتیوں کے نشان پر جان قربان کر دوں۔ ) ز جام حب تو مستم ، با زنجیر تو دل بستم نمی گویم کہ من بستم سخن دا، یا رسول اللہ ( آپ کی محبت کا جام پی چکا ہوں،آپ کی عشق کی زنجیر میں بندھا ہوں ۔ پھربھی میں نہیں کہتا کہ عشق کی زبان سےشناسا ہوں ، یا رسول اللہ ) زِ کردہ خویش حیرانم ، سیہ شُد روزِ عصیانم پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ ( میں اپنے کیے پر حیران ہوں اور گناہوں سے سیاہ ہو چکا ہوں ۔ پشیمانی اور شرمند گی سے پانی پانی ہو رہا ہوں ،یا رسول اللہ ) چوں بازوئے شفاعت را ، کُشائی بر گنہ گاراں مکُن محروم جامی را ، درا آں ، یا رسول اللہ ( روز محشر جب آپ شفاعت کا بازو گناہ گاروں کے لیے کھولیں گے ۔ یا رسول اللہ...

A dine haq ke rahbar tum par salam har dam

 اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم میرے شفیعِ محشر تم پر سلام ہر دم اس بے کس و حزیں پر جو کچھ گزر رہی ہے ظاہر ہے سب وہ تم پر، تم پر سلام ہر دم دنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامت پیارے پڑھوں نہ کیونکر تم پر سلام ہر دم دل تفتگانِ فرقت پیاسے ہیں مدتوں سے ہم کو بھی جامِ کوثر تم پر سلام ہر دم بندہ تمہارے دَر کا آفت میں مبتلا ہے رحم اے حبیب داوَر تم پر سلام ہر دم بے وارثوں کے وارث بے والیوں کے والی تسکین جانِ مضطر تم پر سلام ہر دم لِلّٰہ ابہماری فریاد کو پہنچئے بے حد ہے حال اَبتر تم پر سلام ہر دم جلاد نفس بد سے دیجے مجھے رِہائی اب ہے گلے پہ خنجر تم پر سلام ہر دم دَریوزہ گر ہوں میں بھی اَدنیٰ سا اس گلی کا لطف و کرم ہو مجھ پر تم پر سلام ہر دم کوئی نہیں ہے میرا میں کس سے داد چاہوں سلطانِ بندہ پروَر تم پر سلام ہر دم غم کی گھٹائیں گھِر کر آئی ہیں ہر طرف سے اے مہر ذَرَّہ پروَر تم پر سلام ہر دم بلوا کے اپنے دَر پر اب مجھ کو دیجے عزت پھرتا ہوں خوار دَر دَر تم پر سلام ہر دم محتاج سے تمہارے کرتے ہیں سب کنارہ بس اِک تمہیں ہو یاوَر تم پر سلام ہر دم بہر خدا بچاؤ اِن خارہائے غم سے اِک د...

Pesh haq muzda shafat ka sunate jayege

 پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سُناتے جائیں گے آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ ہم سے پیاسوں کے لیے دریا بہاتے جائیں گے کُشتگانِ گرمیِ محشر کو وہ جانِ مسیح آج دامن کی ہوا دے کر جِلاتے جائیں گے گل کِھلے گا آج یہ اُن کی نسیمِ فیض سے خون روتے آئیں گے ہم مسکراتے جائیں گے ہاں چلو حسرت زدو سُنتے ہیں وہ دن آج ہے تھی خبر جس کی کہ وہ جَلوہ دِکھاتے جائیں گے آج عیدِ عاشِقاں ہے گر خدا چاہے کہ وہ ابروئے پیوستہ کا عالَم دِکھاتے جائیں گے کچھ خبر بھی ہے فقیرو آج وہ دن ہے کہ وہ نعمتِ خلد اپنے صَدقے میں لُٹاتے جائیں گے خاک اُفتادو بس اُن کے آنے ہی کی دیر ہے خود وہ گر کر سجدہ میں تم کو اُٹھاتے جائیں گے وُسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو جرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے لو وہ آئے مسکراتے ہم اسیروں کی طرف خرمنِ عِصیاں پر اب بجلی گراتے جائیں گے آنکھ کھولو غمزدو دیکھو وہ گِریاں آئے ہیں لوحِ دل سے نقشِ غم کو اب مِٹاتے جائیں گے سوختہ جانوں پہ وہ پُر جوش رحمت آئے ہیں آب کوثر سے لگی دِل کی بجھاتے جائیں گے آفتاب اُن کا ہی چمکے گا جب اَوروں کے چراغ صرصرِ جوشِ...

Pul se utaro rah guzar ko khabar na ho naat lyrics

 پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو جِبریل پر بِچھائیں تو پر کو خبر نہ ہو کانٹا مِرے جگر سے غَمِ رُوزگار کا یُوں کِھینچ لیجیے کہ جِگر کو خبر نہ ہو فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں ممکن نہیں کہ خیرِ بشَر کو خبر نہ ہو کہتی تھی یہ بُراق سے اُس کی سبک رَوی یُوں جائیے کہ گردِ سفر کو خبر نہ ہو فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں اے مُرتضیٰ! عتیق و عمر کو خبر نہ ہو ایسا گُما دے اُن کی وِلا میں خدا ہمیں ڈُھونڈھا کرے پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو آ دِل! حرم کو روکنے والوں سے چُھپ کے آج یُوں اُٹھ چلیں کہ پہلو و بر کو خبر نہ ہو طیر حَرم ہیں یہ کہیں رشتہ بپا نہ ہوں یُوں دیکھیے کہ تارِ نظر کو خبر نہ ہو اے خارِ طیبہ! دیکھ کہ دامن نہ بھیگ جائے یُوں دِل میں آکہ دِیدۂ تر کو خبر نہ ہو اے شوقِ دل! یہ سجدہ گر اُن کو روا نہیں اچھا! وہ سجدہ کیجئے کہ سر کو خبر نہ ہو اُن کے سِوا رضاؔ کوئی حامی نہیں جہاں گُزرا کرے پِسَر پہ پِدَر کو خبر نہ ہو

Fir ki gali gali tabah naat lyrics

 پھر کے گلی گلی تباہ ٹھو کریں سب کی کھائے کیوں دِل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں رُخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اُٹھائے کیوں سوتے ہیں اُن کے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو روئیں جو اَبْ نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں یادِ حُضور کی قسم غفلتِ عیش ہے سِتم خُوب ہیں قیدِ غم میں ہم کوئی ہمیں چُھڑائے کیوں دیکھ کے حضرتِ غنی پھیل پڑے فقیر بھی چھائی ہے اب تو چھاؤنی حشر ہی آنہ جائے کیوں جان ہے عشقِ مصطفٰے روز فَزوں کرے خدا جس کو ہو درد کا مزہ نازِ دوا اُٹھائے کیوں ہم تو ہیں آپ دِل فِگار غم میں ہنسی ہے ناگوار چھیڑ کے گُل کو نوبہار خون ہمیں رُلائے کیوں یا تو یوں ہی تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں مِنّت غیر کیوں اُٹھائیں کوئی ترس جتائے کیوں اُن کے جلال کا اثر دل سے لگائے ہے قمر جو کہ ہو لوٹ زخم پر داغِ جگر مٹائے کیوں خوش رہے گُل سے عندلیب خارِ حرم مجھے نصیب میری بَلا بھی ذِکر پر پھول کے خار کھائے کیوں گردِ ملال اگر دُھلے دِل کی کلی اگر کِھلے بَرق سے آنکھ کیوں جلے رونے پہ مسکرائے کیوں جانِ سفر نصیب کو کس نے کہا مزے سے سو کھٹکا اگر سحر کا ہو شام سے مو...

عورت شرعی عذر والے ایام میں درود تنجینا اور درود تاج جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟

سوال    عورت شرعی عذر والے ایام میں درود تنجینا اور درود تاج جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    جی ہاں! پڑھ سکتی ہے ،کوئی حرج نہیں ، لیکن بہتریہ ہے کہ وضو یا کلی کرکے پڑھے اور اگر بغیر وضو اور بغیرکلی کیے ہی پڑھ لیاتب بھی حرج نہیں۔چنانچہ بہار شریعت میں ہے ”قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج نہیں۔“ *(بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2،صفحہ 379، مکتبۃ المدینہ)* وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم *┄┉❈❥ًً❀(«🌹⁦♥️⁩🌹»)❀❥❈┉┄*                       *🌴

حائضہ عورت کا روزہ رکھنے کے لیے خون روکنے والی ٹیبلیٹ کھانا کیس

حائضہ عورت کا روزہ رکھنے کے لیے خون روکنے والی ٹیبلیٹ کھانا کیسا؟ سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں: ماہ رمضان المبارک میں حائضہ عورت روزہ رکھنے کے لیے اگر ٹیبلیٹ وغیرہ کا استعمال کرے تاکہ دم حیض (ماہواری کا خون) منقطع ہو جائے اور اس کا روزہ قضا نہ ہو تو اس کا یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟ نیز اس صورت میں روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب: اس کا روزہ رکھنا صحیح ہے کیوں کہ دم حیض (ماہواری کا خون) کا آنا ہی مانع صوم (روزے سے مانع) تھا۔ ہدایہ باب الحیض و الاستحاضة میں ہے: والحيض يُسقط عن الحائض الصلاة ويحرم عليها الصوم [المرغيناني، الهداية في شرح بداية المبتدي، ج: ١، ص: ٦٣، مجلس البركات، الجامعة الأشرفية] بلکہ جب ٹیبلیٹ کھانے سے حیض کا خون بند ہو گیا تو اس پر روزہ رکھنا فرض ہوگیا۔ اب اگر روزہ نہ رکھے گی تو سخت گنہگار، مستحق عذاب نار ہوگی۔ البتہ اس کا یہ فعل ممنوع ہے کیوں کہ حیض کے خون کو روک لینا صحت کے لیے بہت مضر ہے اور اس سے بہت سی بیماریوں کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

Chor ko khwab me dekhna

 چور کو خواب میں دیکھنا اگر کسی کوئی سامان یا روپیہ پیسہ چوری ہو جائے اور کسی طرح چور کا پتہ نہ لگ رہا ہو تو یہ عمل کریں ان شاءاللہ تعالیٰ چور کی شکل خواب میں دکھ جائے گی  عمل یہ ہے  مندرجہ ذیل کلمات کو باوضو زعفران و گلاب سے لکھ کر سرہانے میں رکھ کر باوضو سو جائیں ان شاءاللہ تعالیٰ چور کی صورت خواب میں نظر آ جائے گی  کلمات یہ ہیں لاح عماح لا اصلح ملح لوماح صبح نیچے سامان کی تفصیل کے ساتھ اپنا مقصد لکھ دیں ان شاءاللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہو جائے گا یہ عمل صرف چور کو دیکھنے کے لئے مفید ہے

Aye saba Mustafa se kah dena salam

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں...!!! اللہ اللہ حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں...!!! اللہ اللہ حضور کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں...!!! جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں...!!! زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا آپ کی گرد راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں...!!! عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ...!!! ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا حاجیو مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں...!!! اللھم صلى على سيدنا ومولانا محمد وعلى الہ واصحابه وبارک وسلم صلوا على الحبیب                            صلى الله تعالی على محمد                           ...

Ghar se ladayi jhagda khatam karna

 گھر سے لڑائی جھگڑا ختم کرنا  اگر گھر کے تمام افراد آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہوں اور گھر میں محبت و پیار کا ماحول ختم ہو چکا ہو تو اس کے لئے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ یَاوَدُودُ پڑھ کر گڑ یا چینی پر دم کرکے رکھ لیں چینی کو شربت یا چائے میں ڈال کر سب گھر والوں کو پلادیں یا گڑ ہے تو اسے سب گھر والوں کو کھلا دیں یا حلوے میں ڈال کر کھلا دیں اور تھوڑا گڑ یا چینی آگ میں جلا دیں  ان شاء اللّٰہ تعالیٰ بہت جلد گھر کے تمام افراد کے درمیان باہمی محبت و اتفاق پیدا ہو جائے گی 

Aaseb ka ilaj

آسیب کا آسان علاج اگر کوئی آسیبی اثرات سے متاثر ہو جو ظاہر بھی نہ ہوتا ہو اور اندر ہی اندر پریشان کرتا ہو مریض دن بدن جسمانی مرض میں مبتلاء ہوتا جاتا ہو لیکن مریض کو یہی پتہ نہیں چلتا کہ یہ جسمانی تکلیف ہے یا روحانی تکلیف  بعض دفعہ عامل کے بتانے کے بعد میں بھی دل ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ یہ کسی اور اثرات کی بناء پر ہے نتیجتاً مرض گہرا ہو جاتا ہے پھر بڑے بڑے عاملین کو بھی علاج کرنے میں وقت لگ جاتا ہے  خیر ابتدائی اثرات کے لئے یہ عمل بہت مفید ہے  عمل یہ ہے کہ مندرجہ ذیل نقش کو آٹھ عدد نقش ایک بیٹھک میں باوضو فجر کے بعد عرق گلاب و زعفران سے تیار کریں اور ایک نقش مریض کے گلے میں ڈالیں بقیہ روزانہ ایک نقش پانی میں گھول کر دن میں تین مرتبہ پلائیں   آسیبی اثر کی بناء پر جو تکلیف ہوگی اس سے شفاء حاصل ہوگی ان شاءاللہ تعالیٰ نقش یہ ہے                  786 4441 4444 4447 4433 4446 4434 4440 4445 4435 4449 4442 4439 4443 4438 4436 4448 اس نقش کو مریض کے گلے میں ڈالنے کے بعد سات کلو آٹا یا سات کلو کچا چاول مریض کے...

Jadu se ghar ki hifazat

 جادو ، ٹونے سے  گھر کی حفاظت  آج کے اس پر فتن دور میں جب کہ حسد اور جلن عام ہو چکی ہے جادو ٹونا عام در عام ہو چکا ہے کسی بھی شخص کی جان و مال، عزت و آبرو شیطانی قوتوں سے محفوظ نہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہر شخص پہلے سے اپنی اور اپنے گھر کی حفاظت کی فکر کرے نماز کی پابندی کرے قرآن پڑھنے کا اہتمام کرے اور ہر فرض نماز کے بعد سات سات مرتبہ معوذتین پڑھنے کا معمول بنائے رات کو سونے سے پہلے تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور اپنے ہاتھوں پر دم کر کے پورے بدن پر پھیر لیا کرے  اور یہ حروف مقطعات کا نقش مشک و زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر اپنے گھر کی دیواروں پر آویزاں کرلے ان شاءاللہ تعالیٰ پورا گھر جادو ٹونے اور شیطانی قوتوں سے محفوظ رہے گا ان شاءاللہ تعالیٰ نقش مخمس یہ ہے                     786 7.    1119.    1126.    1132.  1 1127.  1128.    2.     8.  1120 3.      9.   1121. ...

Halate roza me sugar ka injection lagana

    حالتِ روزہ میں انسولین کا انجیکشن لگانا ، جائزہے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، کیونکہ عمومی طور پر انجیکشن کی سوئی جوف یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتاکہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے ، لہٰذایہ انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہوناویسے ہی روزے کے منافی نہیں ، جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے ، لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔    فتاویٰ فیض الرسول میں ہے :’’تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رَگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں۔‘‘( فتاویٰ فیض الرسول ، کتاب الصوم ، جلد 1 ، صفحہ 514 ، شبیر برادرز ، لاھور ) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ho karam sarkar ab to manqabat gause aazam

Image

sure kavsar ka amal va taviz

Image

Ya ilahi raham farma Mustafa ke vaste

 یا الٰہی رَحم فرما مُصطَفٰے کے واسِطے  یا رَسُولَ ﷲ کرم کیجئے خُدا کے واسِطے 💖🌹 مُشکِلیں حل کر شَہِ مُشکِل کُشا کے واسِطے کر بَلایَں رَد شہیدِ کربلا کے واسِطے 💖🌹  سیّدِ سجّاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مجھے عِلمِ حق دے باقِرِ علمِ ہُدٰی کے واسِطے 💖🌹 صِدقِ صادِق کا تَصَدُّق صادِقُ الاِسلام کر  بے غَضَب راضی ہوکاظِم اور رضا کے واسِطے 💖🌹 بہرِ معروف و سَری معروف دے بےخُود سَری  جُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صَفا کے واسِطے 💖🌹 بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کُتّوں سے بچا  ایک کا رکھ عبدِ واحِد بے رِیا کے واسِطے 💖🌹 بُوالفرح کا صَدقہ کر غم کو فَرَح دے حُسن وسَعد  بُوالحَسن اور بُوسعیدِ سعد زا کے واسِطے 💖🌹 قادِری کر قادِری رکھ قادِریوں میں اُٹھا  قدرِ عبدُالقادِرِ قدرت نُما کے واسِطے 💖🌹 اَحۡسَنَ اﷲُ لَہُمۡ رِزۡقًا سے دے رزقِ حَسَن بنده رزّاق تاجُ الاصفیاء کے واسِطے 💖🌹 نَصر اَبی صالِح کا صدقہ صالِح و منصور رکھ  دے حیاتِ دین مُحیِّ جاں فِزا کے واسِطے 💖🌹  طُورِ عِرفَان و عُلو و حمد و حسنٰے و بَہا  دے علی موسیٰ حسن احمد بَہا کے واسِطے ?...

درد دل کر مجهے عطا یا رب

 درد دل کر مجهے عطا یا رب دے میرے درد کی دوا یا رب لاج رکھ لے گناہگاروں کی نام رحمٰن ہے تیرا یا رب عیب میرے نا کهول محشر میں نام ستار ہے ترا یا رب بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفار ہے تیرا یا رب بهول کر بهی نہ آئے یاد اپنی میرے دل سے مجهے بهلا یا رب میری آنکھیں میرے لیے ترسیں مجھ سے ایسا مجهے چهپا یا رب ٹیس کم ہو نہ درد الفت کی دل تڑپتا رہے میرا یا رب سبقت رحمتی اعلیٰ غضبی تو نے جب سے سنا دیا یا رب آسرا ہم گناہگاروں کا اور مضبوط ہوگیا یا رب تو نے میرے زلیل ہاتهوں میں دامن مصطفیٰﷺ دیا یا رب تو نے مجھ کو دی نعمت اسلام ہهر جماعت میں لے لیا یا رب کر دیا تو نے قدری مجھ کو تیری قدرت کے میں فدا یا رب ہو گا دنیا میں قبر و محشر میں مجھ سے اچها معاملہ یا رب مجهے ایسے عمل کی دے توفیق کہ ہو راضی تیری رضا یا رب ہر بهلے کی بهلائی کا صدقہ اس برے کو بهی کر بهلا یا رب مجهے دونوں جہاں کے غم سے بچا شاد رکھ شاد دائماں یا رب اہل سنت کی ہر جماعت ہر ہر جگہ ہو تیری عطا یا رب دشمنوں کے لیے ہدایت کی تجھ سے کرتا ہو التجا یا رب تو حسن کو اٹها حسن کر کے ہو مع الاخیر خاتمہ یا رب

Jabi meri ho sange dar tumhara ya rasulallah naat urdu

 جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہﷺ یہی ہے ایک جینے کا سہارا یا رسول اللہﷺ دکھا دو اپنا چہرہ پیارا پیارا یا رسول اللّٰہﷺ خدارا جیتے جی کرلوں نظارہ یا رسول اللہﷺ نہیں فرقت میں اب جینے کا چارا یا رسول اللہﷺ بلا لو اپنے قدموں میں خدارا یا رسول اللہﷺ تمہی ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہﷺ تمہی کو ہر دکھی دل نے پکارا یا رسول اللہﷺ ندامت ہے خطاؤں پر مگر نازاں ہوں قسمت پر مرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہﷺ زمانہ چھوٹ جائے روٹھ جائے کچھ نہیں پرواہ نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن سے تمہارا یارسول اللہ ﷺ نہ دنیا کی مجھے خواہش نہ عقبی کی تمنا ہے مجھے اپنا بنا لیجئے خدارا یا رسول اللہﷺ نہیں ایسا کوئی جس پر نہ ہو احسان کی بارش ترے ٹکڑوں پہ ہے سب کا گزارا یا رسول اللہﷺ میں قرباں اس ادائے دستگیری پر میرے آقاﷺ مدد کو آگئے جب بھی پکارا یا رسول اللہﷺ بروزِ حشر میری اس یقیں کی لاج رکھ لینا تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا یا رسول اللہﷺ اگر کوئی تمنا ہے تو بس اتنی تمنا ہے میں کہلاؤں دو عالم میں تمہارا یا رسول اللہﷺ غلامِ احمدِ مختار یوں پہچانے جائیں گے کہ ہوگا حشر میں بھی ان کا نعرہ یا رسول اللہﷺ ...

Bakare khais hairanam

 بَکارِ خَویْش حَیرانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ پَریشانَم پریشانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ نَدارَم جز تو مَلجائے نَدانَم جز تو ماوائے توئی خود ساز و سامانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ شَہا بیکس نوازی کُن طَبِیبا چارہ سازی کن مریضِ دردِعِصیانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ نَرَفتم راہِ بِینایاں فُتادَم در چَہِ عِصیاں بِیا اے حَبلِ رَحمانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ گُنہ بر سر بلا بارَد دِلَم دردِ ہوا دارَد کہ دانَدْ جُز تو دَرمانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰ اگر رانی و گر خوانی غُلامَم اَنْتَ سُلْطَانِی دِگر چیزے نَمِیدانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ بکہفِ رَحمتم پَروَر زِ قِطمیرَم مَنِہ کم تر سگِ درگاہِسلطانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ گُنہ در جانَمآتِش زَد قیامت شُعلہـ می خِیزد مدد اے آبِ حیوانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ چو مَرگَم نَخلِ جاں سُوزَد بہارَم را خزاں سوزد نہ رِیزَدبَرگِ اِیمانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ چو محشر فتنہ اَنگیزَد بلائے بے اماں خِیزَد بجویم از تو دَرمانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ پِدَر را نفرتے آیَدْ پِسر را وَحشت اَفزایَد...

Ya Mustafa ata ho izna ab hazari ka naat sharif lyrics

 یامصطَفٰے عطا ہو اب اِذن، حاضِری کا کرلوں نظارہ آکر میں آپ کی گلی کا اِک بار تو دِکھا دو رَمَضان میں مدینہ بیشک بنالو آقا مِہمان دو گھڑی کا روتا ہوا میں آؤں داغِ جگر دکھاؤں افسانہ بھی سناؤں میں اپنی بیکسی کا میں سبز سبز گنبد کی دیکھ لوں بَہاریں اب اِذن دیدو آقا تم مجھ کو حاضِری کا مولٰی غمِ مدینہ دیدے غمِ مدینہ دیوانہ تُو بنا دے مجھ کو تِرے نبی کا خونِ جگر سے سِینچاہے باغ سُنِّیَت کا کردو کرم وَسیلہ اُس مَدَنی مُرشِدی کا یاسیِّدِ مدینہ! بس آپ ہی نبھانا گو ہوں بڑا کمینہ پرہوں تو آپ ہی کا یامصطَفٰے! گُناہوں کی عادَتیں نکالو جذبہ مجھے عطا ہو سنّت کی پَیروی کا ہوں دُور اب بلائیں دیتا ہوں واسِطہ میں مظلومِ کربلا کی سرکار! بیکسی کا اللہ! حُبِّ دنیا سے تُو مجھے بچانا سائل ہوں یاخدا میں عشقِ محمدی کا فخرو غُرور سے تُو مولیٰ مجھے بچانا یارب! مجھے بنا دے پیکر تُو عاجِزی کا ایماں پہ ربِّ رَحمت دیدے تُواستِقامت دیتا ہوں واسِطہ میں تجھ کو ترے نبی کا ہو ہر نَفَس مدینہ دھڑکن میں ہو مدینہ جب تک نہ سانس ٹوٹے سرکار زندَگی کا دنیا کے تاجدارو! تم س...

Ek me hi nahi un par qurban zamana he naat Sharif lyrics

 اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے ۔  جو رب دو عالم کا محبوب یگانہ ہے  کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے  زہرہ کا وہ بابا ہے سبطین کا نانا ہے  اُس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں  جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے  عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر  ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے  آو در زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن  ہے نسل کریموں کی لجپال گھرانہ ہے  ہوں شاہ مدینہ کی میں پشت پناہی میں  کیا اس کی مجھے پرواہ دشمن جو زمانہ ہے  یہ کہ کے در حق سے لی موت میں کچھ مہلت  میلاد کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے  قربان اُس آقا پر کل حشر کے دن جس نے  اَس اُمت عاصی کو کملی میں چھپانا ہے  سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا  بخشش کی روائت میں توبہ تو بہانہ ہے  ہر وقت وہ ہیں میری دُنیائے تصور میں  اے شوق کہیں اب تو آنا ہے نہ جانا ہے  پُر نور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگاہیں ہیں  جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے  ہم کیوں نہ کہیں اُن سے رُو داد الم اپنی  جب اُن کا کہا خود بھ...